گھر کے آنگن میں گرنے والے بجلی کی منظر کشی‘ رونگھٹے کھڑے کردینے والا ویڈیو!

فوٹو گرافی یا خوبصورت ناظروں کی منظر کشی ایک دلچسپ شوق ہے مگر یہی شوق جب آپ کا جان پر بن کر آتا ہے توغور کریں کہ کیا ہوگا۔ ایسے ہی ایک واقعہ میں جو ناروے میں پیش آیا ہے اور مذکورہ واقعہ کا ویڈیو یقیناًآپ کے رونگھٹے کھڑے کردیگا۔

دراصل واقعہ کچھ اس طرح کا ہے کہ ڈینیل ماڈل نام کا شخص بارش کے دوران حسین وادیوں کی منظر کشی کررہا تھااور آسمان میں چمکنے والی بجلیوں کو اپنے کیمرے میں قید کرنے کی کوشش کررہا تھا اچانک اس سے کچھ فاصلہ پر ہی بجلی گرگئی۔

ڈینیل کے مطابق جب وہ بارش اور گرج کی منظر کشی کررہاتھا اس کے گھر کے آنگن میں ہی بجلی گری ‘ جس کی آواز سے اس کے حواس باختہ ہوگئے۔

ڈینیل نے بتایا کہ آسمان میں بجلی کافی دیر سے چمک رہی تھی ‘ میں نے سونچا کہ اس کی منظر کشی کروں‘بجلی اس سے کچھ فاصلہ پر ہی گری‘جس کے بعد اپنی جان بچانے کے لئے ڈینیل گھر میں واپس آگی