گورنر کی طبعیت خراب‘ دہلی روانگی

جموں۔ گورنر ستیا پال ملک چہارشنبہ کے روز خراب صحت کی وجہہ سے دہلی روانہ ہوگئے۔ ایک سرکاری ترجمان نے کہاکہ’’ گورنر ستیا پال ملک ایس کے ائی ایم ایس کی سالانہ یوم تاسیس جو سری نگر میں منعقد ہونے والے ہے ‘ خرابی صحت کی وجہہ سے شرکت نہیں کرسکیں گے‘‘۔

انہیں تقریب میں شرکت کے بعد طبی جانچ کے لئے انہیں دہلی روانہ ہونا تھا۔ مگر انہو ں نے طبی وجوہات کی بنا پر اپنی روانگی جلد کرالی ہے۔

واضح رہے کہ گورنر جموں کشمیر سیتا پال ملک پر ریاستی اسمبلی کو اس وقت تحلیل کرنے کی وجہہ سے تنقیدو ں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جب نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی ساتھ ملکر جموں او رکشمیر میں حکومت تشکیل دینے کادعوی پیش کررہے تھے۔

ستیا پال ملک نے مرکز کی جانب سے غنی لون کو چیف منسٹر بنانے کے لئے دباؤ کا حوالہ دیتے ہوئے اسمبلی تحلیل کو وجوہات بتایاتھا۔

اس کے علاوہ گورنر ستیا پال ملک نے یہ بھی کہاتھا کہ کسی بھی وقت ان کی چھٹی ہوسکتی ہے کیونکہ انہوں نے مرکز ی دباؤ کو نظرانداز کرتے ہوئے جموں کشمیر اسمبلی کو تحلیل کردیاہے