چندی گڑھ: ہریانہ کے بڑزبان وزیر انل وج نے آج کہاکہ دہلی یونیورسٹی کی طلبہ گر مہر کور کی اے بی وی پی کے خلاف اس مہم پر تائید وحمایت کرنے والے موافق پاکستان ہیں اور انہیں ملک سے نکال باہرکردینا چاہئے ۔
پانچ مرتبہ رکن اسمبلی رہے انل وج نے یہاں جاری ریاستی اسمبلی اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ یہ نہایت غلط اور قابلِ مذمت ہے کہ گرمہر نے اپنے والد کی شہادت پر سیاست کرنے کی کوشش کی ہے۔
وج نے کہاکہ پاکستان اپنے قیام سے ہی ہندوستان سے راست یا بالراست جنگیں لڑتا رہا ہے۔