احمد آباد۔دلت لیڈر جگنیش میوانی نے بی جے پی کے وجئے چکرورتی کو شکست فاش کرتے ہوئے واڈگام اسمبلی حلقہ پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے نارتھ گجرات کے سبر کاتھا ضلع کے واڈگام اسمبلی حلقہ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے مقابلے کرنے کا اعلان کیاتھا۔
چکرورتی کو 15,000ووٹوں سے شکست فاش کرتے ہوئے میوانی نے مذکورہ سیٹ کو ایس سی طبقے کے لئے محفوظ بنادیاہے۔
کانگریس نے میوانی کی حمایت میں اپنا امیدوار نہ کھڑا کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ عام آدمی پارٹی نے بھی میوانی کی حمایت کی تھی۔
ہائی وے سائیڈ پرواقعہ دھابہ اور ہوٹل میوانی کا الیکشن افس تھا جہاں پر گجرات او رباہر کے نوجوان جس میں جواہرلال نہر و یونیورسٹی کے طلبہ بھی شامل تھے جمع ہوکر 35سال کے اس نوجوان کی پہلی کوشش کوکامیاب بنانے میں جٹ گئے تھے۔
ایک لاکھ مسلمان اور 42ہزار دلت رائے دہندوں پر مشتمل 2.5لاکھ کی اس اسمبلی حلقہ میں میوانی اونا میں دلت طبقے کے ساتھ کئے جانے والے مظالم کے خلاف تحریک چلاتے ہوئے سرخیوں میں ائے تھے کو ایک طویل عرصے سے اس جیت کی توقع میں تھے۔
میوانی کو بڑے پیمانے پر یہا ں سے حمایت ملی بالخصوص نوجوان طبقے میوانی کے ساتھ کھڑا دیکھائی دیا۔