گائیکوڈ ہی کیوں‘کپل شرما کے خلاف قانون کیوں نہیں: شیو سینا

ممبئی:رویندر گائیکوڈ کی حمایت کرتے ہوئے شیو سینا لیڈر سنجے روات نے پیر کے روز کہاکہ کامیڈین کپل شرما اور دیگر جنھوں نے ائیر لائنس عملے کے ساتھ سابق میں کی گئی بدسلوکی کرنے والوں کے خلاف ائیر لائنس انتظامیہ نے ایکش کیوں نہیں لیاگیا۔

روات نے اے این ائی سے بتایا کہ’’ اگر ائیر لائن نے کسی کو 2-3مرتبہ تمانچے رسید کرنے والے رکن پارلیمنٹ پر امتناع عائد کرتا ہے ‘پھر ایسے واقعات کپل شرما اور دیگر کے بھی ہیں‘ کتنوں پر امتناع عائد کیاگیا؟‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ائیرلائنس نے جو امتناع کا اعلان کیا ہے اس سے ان کی غنڈہ گری او رعامرانہ رویہ ظاہر ہوتا ہے۔انہوں نے مزیدکاکہاکہ’’ جو کچھ ہوائی جہاز میں کیا ہے اس کو گائیکوڈ قبول کررہے ہیں۔ تحقیقات کروائی جائے اور اس کے بعد جو فیصلہ ہوگا وہ ہمارے لئے قابل قبول ہے۔

مگر اس طرح امتناع عائد کرنا داداگیری ہے‘‘۔قبل ازیں گائیکوڈ کی حمایت کرتے ہوئے ائیرلائنس کے امتناع کو شیوسینا ترجمان منیش کیانڈے نے ’ غیر منصفانہ‘ قراردیااور کہاکہ کوئی ہماری پارٹی قائدین کی شبہہ بگاڑنے کی کوشش کررہا ہے۔

پچھلے ہفتے ہوائی جہازمیں عملے کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ کے بعد گائیکوڈ کی حمایت میں شیوسینا نے مہارشٹرا کے عثمان آباد میں بند کا اعلان کیاتھا۔

معافی مانگنے سے انکار کے بعد ائیرانڈیا کے بشمول چھ ائیرلائنس نے56سالہ گائیکوڈ کے سفر پر امتناع عائد کردیا تھا۔

جس کے بعد وہ مجبوری حالت میں دہلی سے ممبئی کا سفر بذریعہ ٹرین ہی کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔