تروننتا پورم: سابق چیف منسٹر کیرالا وی ایس اچھوتھا نندن نے ریاستی اسمبلی اجلاس میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی پر بیرونی دورے کے دوران بیف کھانے کا الزام عائد کیا۔
انہوں نے جانوروں کی فروخت کے متعلق مرکزی حکومت کے احکامات کی بھی مذمت کی۔سال 2003میں کانگریس پارٹی نے سابق وزیر اٹ بھاری واجپائی پر بیف کھانے کا الزام لگایاتھا۔
ائی بی ٹی کی رپورٹ کے مطابق کیرالا کے واحد بی جے پی رکن اسمبلی راج گوپال کو نشانہ بناتے ہوئے اچھوتھا نندن نے کہاکہ ’’ بی جے پی ماں ۔ گائے اور پتا۔ بیل کے ذریعہ نئی نظریہ کو فروغ دینے کی کوشش کررہی ہے‘‘۔سابق چیف منسٹر نے دعوی کیا ہے کہ ’’ مودی حکومت کی یہ اقدام گوشت کے کاروبار میں اڈانی اور امبانی جیسے صنعت کاروں کی اجراہ داری کو قائم کرنا ہے‘‘۔
انہوں نے کہاکہ ’’ وہ بیل ۔ باپ کے مردانہ صفت کی مخالفت کررہے ہیں جبکہ وہ ان گائے ۔ماں کے تکلیف کا سبب بن رہا ہے‘‘۔جب کانگریس نے واجپائی پر سال2003میں بیف کھانے کا الزام عائد کیاتھا تب انہوں نے اچوتھا نندن نے کہاتھا کہ’’میں بیف کھانے سے بہتر مرجانا پسند کروں نگا‘‘۔