کھیل کی جگہ کو لے کر لڑائی میں ایک مدرسہ کے طالب علم کا قتل

پولیس کا کہنا ہے صبح کے اوقات میں مدرسہ کی زمین پر مقامی لڑکوں کے کھیل پر مدرسہ کے طلبہ کی جانب سے اعتراض کرنے پر لڑائی کا واقعہ پیش آیاتھا۔قتل کامقدمہ درج کرلیاگیاہے جبکہ چار نالغ لڑکوں کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی ہے۔

نئی دہلی ۔ پولیس کے مطابق جنوبی دہلی کے مالویا نگر علاقے میں کم عمر لڑکوں کے دوگروپ کے درمیان پیش ائے تصادم کے واقعہ میں ایک اٹھ سالہ زخمی لڑکا ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے صبح کے اوقات میں مدرسہ کی زمین پر مقامی لڑکوں کے کھیل پر مدرسہ کے طلبہ کی جانب سے اعتراض کرنے پر لڑائی کا واقعہ پیش آیاتھا۔قتل کامقدمہ درج کرلیاگیاہے جبکہ چار نالغ لڑکوں کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی ہے۔

پولی نے قتل کا ایک مقدمہ درج کرنے کے بعد چار نابالغ لڑکوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی ۔ ایک افیسر نے بتایا کہ محمد اعظم جو مدرسہ میں مقیم تھا لڑائی کے دوران بیہوش ہوگیا اور جب اسے اسپتال لے جایاگیا تو وہاں پر ڈاکٹرس نے اسے مردہ قراردیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹرس نے کہاکہ متوفی کو اندرونی چوٹیں لگی تھیں۔ایک گیارہ سالہ لڑکا او رایک عینی شاہدمحمد اعظم اور دیگر دوکے ساتھ مدرسہ کے صحن میں کھیل رہے تھے ۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ’’ وہ ( لڑکوں کا دوسرا گروپ) نے ہم پر پٹاخے او رپتھر پھینکے۔

جب انہوں نے گالی گلوج شروع کردی تو ہمارے درمیان لڑائی ہوئی۔ وہ پانچ تھے اورہم چار ۔ ان چاروں نے اعظم کو اٹھایا اورقریب میں کھڑی گاڑی پر پھینک دیا۔ پھر اس کو ایک رکشا پر پھینکا ۔ وہ بے ہوش ہوگیا‘‘۔

پولیس نے کہاکہ انہیں10:10کے قریب ایک مدرسہ سے فون آیا ہے اور جانکاری دی کہ ان کے پاس رہنے والا ایک لڑکا جس کو پڑوسیوں سے جھگڑے کے بعد مالویہ نگر کے اسپتال میں مردہ قراردیا گیا ہے ۔

متوفی مدرسہ میں مقیم تھا اورپڑھائی کرتا تھا۔ڈپٹی کمشنر�آف پولیس ساوتھ وجئے کمار نے کہاکہ اطلا ع ملتے ہی پولیس ٹیم اسپتال پہنچی ۔

انہو ں نے کہاکہ ’’ ابتدائی تحقیقات میں ہمیں اس بات کی جانکاری ملی ہے کہ متوفی لڑکا ہریانہ کا ساکن مدرسہ درالعلوم فریدیہ کاطالب علم تھا ۔واقعہ کے متعلق مدرسہ کا عملہ اور عینی شاہدین نے ہمیں پوری جانکاری دی ۔ پانچ سے چھ لڑکے مدرسہ کے وہا ں پر کھیلتے ہیں‘‘