ممتاز صحافی برکھا دت نے کشمیر کے موجودہ حالات اور اس کے حل میں مرکزی حکومت کی ناکامیوں کے متعلق بات کرتے ہوئے کہاہے کہ کب تک ہم کشمیر کے حالات کے قابو میں آنے تک کا انتظار کرتے بیٹھیں گے۔
سیاسی جماعتیں اقتدار کی حوس میں ہیں اور مرکزی حکومت نے غیر جمہوری انداز میں اسمبلی تحلیل کرنے کا اس وقت اعلان کیاجب عمر عبداللہ کی قومی کانفرنس اور مفتی کی پی ڈی پی اتحاد کے ساتھ حکومت تشکیل دینے کا دعوی پیش کرنے جارہے تھے۔
برکھا دت نے اس ویڈیو میں کہا ہے کہ ائے دن کشیدگی او رکشمیر میں نوجوانوں کی موت وادی کو مزید کشیدگی کا شکار بنارہی ہے۔
سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی حکومت نے کشمیرکے متعلق جو اقدامات اٹھائے تھے اس پر عمل کار آمد ہوسکتی تھی مگر ڈھائی سال کے عرصہ تک پی ڈی پی اور بی جے پی کی ریاستی حکومت وادی کو مزید پریشانیوں کا شکار بنادیا۔
مذکورہ اتحاد جن بنیاد وں پر کیاگیاتھا اس کو نظر انداز کرتے ہوئے کشمیروں کی زندگی سے کھلواڑ کیاجانے لگا۔ ان تفصیلات کے ساتھ ایسے دس حقائق بھی برکھا دت نے عوام کے روبرو پیش کئے جس پر عدم عمل آواری جموں کشمیر کے حالات میں مزید کشیدگی کی وجہہ بن رہے ہیں۔