کرنال کا ایک ٹیچر اپنے طلبہ کو بے تحاشہ پیٹتے ہوئے کیمرہ میں ہوا قید۔ ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج

کرنال میں ٹیچرکی جانب سے ایک خانگی کوچنگ سنٹر میں بے رحمی کے ساتھ طلبہ کو پیٹنے کا ایک ویڈیووائیرل ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق طلبہ کو بے رحمی کے ساتھ زدکوب کرنے والے ٹیچر کی پردیب ارورا کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے جو ایپنومیس کوچنگ سنٹر کامالک بھی ہے۔کوچنگ سنٹر کے ایک او رطالب علم نے ارورا کی جانب سے طلبہ کوبے رحمی کے ساتھ زدکوب کرنے ‘ لڑکیوں کے بال پکڑ کر پیٹنے کی چپکے ساتھ فلم بندی کی۔ویڈیو بے چینی پیدا کرنے والا ہے جس میں ارورا ‘ اپنے طالب علم کو ڈنڈے سے پیٹ رہا ہے جبکہ طالب علم ماروں کی وجہہ سے درد ہونے کا بھی اظہار کررہا ہے۔

بے رحمی سے پیٹنے کا سبب طلبہ وطالبات کی جانب سے ہوم ورک کی عدم تکمیل‘ کلاسس کو تاخیرسے آنا اور ٹسٹ میں کم مارکس حاصل کرنا بتایاجارہا ہے۔ویڈیوم وائیرل ہونے کے بعد ارورا کو جیونائل جسٹس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔کرنال سپریڈنٹ آف پولیس پنکج نائین نے بتایا کہ نیوز چیانل پر دیکھائے گئے ویڈیو اور نیوز رپورٹ کے بعد ہم نے یہ کاروائی انجام دی ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ اس سلسلے میں مزیدتحقیقات کی جارہی ہے تاکہ حقائق کا پتہ لگایا جاسکے۔تاہم اس ضمن میں ٹیچر اور کوچنگ سنٹر کے خلاف میں اسٹوڈنٹ اور سرپرستوں کی جانب سے اب تک کوئی شکایت متعلقہ پولیس میں نہیں کی گئی ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ ارورریٹائرڈ نیوی افیسر ہیں جو 1999سے یہ کوچنگ سنٹر چلارہا ہے۔ارورا کے مطابق سرپرستوں کی جانب سے انہیں کھلی چھوٹ دی گئی ہے تاکہ ان کے بچے اسکول میں ان کے بچوں کو مظاہرہ بہتر ہوسکے۔

انہوں نے مزید کہاکہ کئی سرپرست راست مجھ سے رجوع ہوکربچوں کے ساتھ سختی کرنے کی درخواست کرتے ہیں تاکہ ان کے نتائج بہتر آسکیں۔ارورا نے کہاکہ ہمارے پاس بچوں کی بہتر تربیت او رقابلیت میں اضافہ کے لئے سرپرست بھیجتے ہیں اور اس کو یقینی بنانے کے لئے سخت ڈسپلن کا نفاذ بھی ہماری ہی ذمہ داری ہے۔