بنگلور: کانگریس کے ایک لیڈر نے ’’ بروہت بنگلورو مہا نگارا پلیکا‘‘ ( بی بی ایم پی)کے دفترمیں چھنک دیا اور آگ لگا دینے کی دھمکی دی ۔
ذرائع کے مطابق نارائن سوامی نے قبرستان کی ایک غیر قانونی زمین کی فرضی دستاویزات داخل کر نے کے لئے عہدیداروں پر دباؤ ڈال رہے تھے ۔
لیکن عہدیداروں کی جانب سے مسترد کئے جانے پر نارائن سوامی غیر اخلاقی کامظاہرہ کر تے ہوئے اس دفتر میں پٹرول چھنک دیااور آگ لگا دینے کی دھمکی دی۔نارائن سوامی کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیاں کے قریبی ساتھی سمجھے جا تے ہیں۔