نئی دہلی:نئی دہلی کے علاقہ لٹیانس میں واقعہ کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کے مکان میں ڈکیتی کے واردات پیش ائی جہاں سے قیمتی اشیاء بشمول ایک نایاب نٹراج کے مجسمہ کا سرقہ کرلیاگیا
۔پولیس نے بتایا کہ لودھی اسٹیٹ میں تھرورکے فلیٹ میں 28,29نومبر کی شب سرقہ کا واقعہ پیش آیالیکن ان کی گھریلو ملازمہ نے 29نومبر کو یہ اطلاع دی تھی۔ تھرور کی شکایت پر تغلق روڈ پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کرلیاگیا ہے جس میں بتایاگیاہے کہ سارقوں نے ان کے سرکاری مکان کی دیوار چڑھ کر اندر ائے اور نایاب وقیمتی نٹراج کا مجسمہ اور 12چھوٹی گنیش کی مورتیاں اور10ہنومان کی مورتیوں کاسرقہ کرلیا۔
علاوہ ازیں دس درجن پن ڈرائیورس اور ڈونگل قائم پائے گئے جبکہ سوچھ بھارت مہم میں ان کی شخصیت سے وزیراعظم کی جانب سے پیش کردہ ایوارڈ کا بھی سرقہ کرلیاگیا۔
پولیس نے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے مکان سے فنگر پرنٹس حاصل کرلئے ہیں اور ملزمین کاپتہ چلانے کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور پولیس کی گشت میں شدت پیدا کردی گئی ہے کیونکہ یہ اس علاقے میں کئی ایک سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کی رہائش گاہیں موجود ہیں۔
اگرچہ کہ ششی تھرور کے مکان پر سی سی ٹی وی کیمرے نہیں ہیں مگر اطراف واکناف کے مکانات سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے اسکینگ کی جارہی ہے۔