چینائی۔ 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) عمارت کے انہدام کے مقام سے اب تک 11 نعشیں برآمد کی گئیں اور بڑے پیمانے پر راحت کاری کام جاری ہیں۔ یہ حادثہ کل پورور کے قریب موگل و کم میں پیش آیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ سانحہ کے سلسلے میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ چینائی پولیس کمشنر نے اس مقام کا دورہ کیا اور حادثہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ آج دو خواتین کو ملبہ سے زندہ نکالا گیا۔ اس طرح بچ جانے والوں کی جملہ تعداد 30 ہوگئی ہے۔