پی ایم مودی پر بہاجپا کے سینئر قائد کا طنز کہا دیکھیے شتروگھن سینا نے کیا کہا

ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ پاکستان میں ائیر اسٹرائیک کیے جانے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔ اسی درمیان بی جے پی کے سینئر لیڈر شتروگھن سنہا نے پی ایم مودی کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک طنزیہ ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’یہ کیا سے کیا ہو گیا؟ وہ بھی صرف 24 گھنٹے کے اندر۔ اب بھی پورا ملک رہنمائی، سمت اور قیادت کے لیے اس بحران کے وقت میں آپ کی جانب دیکھ رہا ہے۔ ہم مضبوطی سے آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘

شتروگھن سنہا نے اپنے اس ٹوئٹ کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’زخمی پائلٹ بھائی قید ہے۔ اسے جلد واپس لے کر آئیے۔ مسلح افواج کے لیے ہمارا پیار۔ جے ہو، جے ہو، جے ہو، اور ہمیشہ جے ہند!‘‘ دراصل 26 فروری کو ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ پاکستانی علاقہ بالاکوٹ میں واقع جیش محمد کے کنٹرول روم کو تباہ کیے جانے کے بعد پی ایم نریندر مودی نے اپنی تقریروں میں خوب بڑی بڑی باتیں کیں اور پھر 27 فروری کو ہی دونوں ملکوں کی گولہ باری کے بعد ایک ہندوستانی پائلٹ کو پاکستان نے گرفتار کر لیا۔ اس واقعہ کے بعد حالات کافی کشیدہ ہو گئے ہیں اور گرفتار ہندوستانی پائلٹ ابھینندن ورتمان کو جلد وہاں سے رہائی کے لیے پی ایم مودی پر دباؤ بڑھ گیا ہے

 

..قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کی ائیر اسٹرائیک کی کارروائی کے جواب میں بدھ کو پاکستان کے ایک طیارہ نے ہندوستانی سرحد میں گھسنے کی کوشش کی، جسے ہوا میں ہی مار گرایا گیا تھا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا تھا کہ ہندوستان کی ائیر اسٹرائیک کے جواب میں پاکستان نے جو قدم اٹھایا تھا ہندوستان نے اس کا سخت جواب دیا اور ان کے جنگی طیارہ کو مار گرایا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان رویش کمار نے آگے بتایا تھا کہ اس کارروائی میں ہندوستان کا بھی ایک مگ-21 طیارہ تباہ ہو گیا اور ہندوستانی فضائیہ کا ایک پائلٹ لاپتہ ہے۔ اس کا نام ابھینندن بتایا گیا۔