پیسو ں کے لئے کچھ بھی لکھنے والے صحافیوں کو جوتے رسید کرنا چاہئے۔ مہارشٹرا منسٹر

ممبئی:ہفتہ کے روزمہارشٹرا میں دیویندر فنڈناویس کی زیر قیادت حکومت کے ایک بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) منسٹر نے صحافیوں کے خلاف تبصرہ کرتے ہوئے چنگاری کو ہوا دینے کاکام کیاہے۔ہنگلولی میں ایک تقریب کے دوران ریاستی وزیر برائے سماجی انصاف دلیب کامبلے نے کہاکہ’’ پیسوں کیلئے کچھ بھی لکھنے والے صحافیوں کو جوتے رسید کرنا چاہئے‘‘ ۔

کانگریس نے بیان کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ کامبلے کو وزارت سے برطرف کیا جائے۔ایم پی سی سی ترجمان سچن سرونت نے کہاکہ’’ کامبلے جنھوں نے صحافیوں کو جوتے مارنے کی بات کہی ہے اور ان کی پارٹی اسی طرح ان لوگوں کو تربیت دیتے ہے ایسے شخص کو وزارت سے برطرف کردینا چاہئے‘‘۔انہوں نے کہاکہ اقتدار ان کے سرچڑکر بول رہا ہے ۔ ایسے مغرور لیڈروں کو عوام ہی سبق سیکھائے گی‘‘۔

اپنے تبصرے پر تنازع پیدا ہونے کے بعد جواب دیتے ہولے کامبلے نے کہاکہ میرا بیاب صحافتی اقدار کی خلاف ورزی اور استحصال کرنے والوں کے خلاف تھا۔انہوں نے کہاکہ’’میں نے صحافت کے بعد عناصر کے متعلق بات کہی ہے۔میں نے کبھی بھی ایماندار صحافت کے خلاف نہیں ہے۔ میں ہمیشہ جمہوریت کے چوتھے ستون کا احترا م کرتا ہوں اور آگے بھی کرتا رہوں گا‘‘