پیارے مودی ‘ مجھ جیسے غریب کو2000کا چلر کون دیگا۔

پیارے مودی جی
کالے دھن پر قبول پانے کے لئے آپ کا500اور 1000کے پرانے نوٹوں کی تنسیخ ایک اچھا اقدام ہے۔ مگر یہ بڑے پیمانے پر کالے دھن کی بازیابی کے موثر نہیں ہے۔

بلکہ اس مشق کیکے سبب میرے جیسے غریب نقصانات کاشکار ہورہے ہیں۔جس کالے دھن کی بازیابی آپ کانشانہ ہے وہ ہمارے پاس نہیں ہے‘مگر وہ کمپنی مالکیوں کے پاس ہے‘ جس کو چھپانے کی غرض سے انہوں نے بیک وقت ہمارے کئی مہینوں کی تنخواہیں ہمیں ادا کردی ۔ہم 3–4دنوں تک قطار میں کھڑے رہنے کے لئے مجبور ہیں ۔

ایک ہفتہ جانے کے بعد۔ ہمارے گھروں میںآج رات چولہے نہیں جلے۔جہاں پر بھی دیکھو وہاں ہمارے جیسے لوگوں کی کہانی دہرائی جارہی ہے نوٹوں کی تنسیخ کا شکار ہوئے ہیں۔

اور امیر لوگ گھروں میںآرام سے بیٹھے ہیں۔تنخواہوں کے ایک روز بعد بھی ہم غریب لوگوں کو درج ذیل مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

thequint_2016-12_8361a823-9a9c-425e-b531-debea125bd35_a54389a2-5712-4994-971b-bac0bc6dca9a
۱۔طویل قطاروں میں کھڑے رہنا
۲۔ دو ہزار کا چلر نہیں مل رہا ہے
۳۔ پانچ سو روپئے کے نوٹوں کاخراب چلن جو ہمارے روزمرہ کے استعمال میں زیادہ ہے۔
۴۔ بینک قطاروں میں کھڑے رہنے کے لئے ہم اپنا دہادی ترک کرنے پر مجبور ہیں۔
۵۔نقدی کی عدم دستیابی کے سبب ہم روز مرہ کی ضروری اشیاء جات کی خریدی سے قاصر ہیں۔
میں جانتا ہوں آپ اچھا کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر مہربانی فرماکر ہمارے جیسے لوگوں پر بھی توجہہ فرمائیں۔ مجھے امید ہے کہ آپ میری باتوں پر توجہہ دیں گے
آپ کااپنا اشیش کمار
Courtesy: The Quint