ہیرا کاکاروبار شرائط پر کیاجاتا ہے۔ سال2017میں سب سے زیادہ ایل او یواسٹیٹ بینک آف انڈیا سے حاصل کیاگیا ہے۔ دوصفحات پر مشتمل ایک دستاویز پیش کرتے ہوئے اوی ڈانڈیا جو خود ایک ہیرا کاروباری ہیں اس بات کا دعوی پیش کررہے ہیں کہ مذکورہ صفحات میں سال2017کے اندر حاصل کئے گئے ایل او یو میں اکثریت اسٹسٹ بینک آف انڈیا کی ہے۔
اوی ڈانڈیا اپنے اس سیلفی ویڈیو میں اس بات کا بھی دعوی کررہے ہیں کہ انہیں دستاویزات آر بی ائی میں کام کرنے والے کچھ وطن پرست خاتون عہدیداروں کے ذریعہ حاصل ہوا ہے جو اوی ڈانڈیا سے رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آر بی ائی میں ایک ڈپارٹمنٹ آف بینکنگ سوپرویزشن ہوتا ہے جو ان تمام امور کی نگرانی کرتا ہے مگر موجود ہ حکومت آر بی ائی کومفلوج بناکر میدان میں فیلڈنگ کے لئے کھڑا کیاہے۔
انہوں نے ملک کے کسی بھی نیوز چیانل پر راست نشریات میں ان تمام چیزوں کا خلاصہ کرنے کا بھی دعوی کرتے ہوئے مذکورہ نیوز چیانل کو ان کی نیوز نشرکرنے کا چیالنج کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ نیوز چینل نیوز کے اردگر د گھوم رہے ہیں مگر نیوز تک پہنچے سے وہ قاصر ہیں۔واضح رہے کہ اوی ڈانڈیا کے مطابق انہوں نے چند منٹ قبل یہ ویڈیو فیس بک پر پوسٹ کیاتھا جو انا فانا میں ہزاروں لوگوں نے اس کو شیئر کیامگر سازش کے تحت اس ویڈیو کو وہا ں سے ہٹادیاگیا ہے ۔مکمل جانکاری کے لئے یہ ویڈیوضرور دیکھیں