پچھلے سال سعودی عربیہ نے 502یمنی بچوں کا قتل کیا ہے۔ یواین رپورٹ

صنعاء:یمن میں سعودی جنگ پر یواین سیکورٹی کونسل کی خارجی پالیسی کی مناسبت سے تیارکردہ رپورٹ میں سعود ی اتحادی فوج پر الزام عائد کیاگیا ہے کہ اس نے یمن میں جنگ کے دوران بڑے پیمانے پر جنگی خلا ف ورزیاں کی ہیں‘ بالخصوص یمن میں بچوں کے ساتھ اتحاد فوج کا رویہ نہایت افسوس ناک رہا ہے۔
رپورٹ میں پچھلے سال کا خلاصہ کیاگیا ہے کہ کم سے کم 502بچے سعودی عربیہ کے ہاتھوں مارے گئے جس میں349فضائی حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔

اس میں بتایاگیا ہے کہ سعودی اتحادی فوج نے اس دوران 28اسکولس پر بم گرائے۔ جنگ میں بچوں کو مارنے کا عمل اتحادی فوج کی سیاہ چہرے کے عکسی کرتا ہے۔

سال2016میں سعودی اتحادی فوج کو ممنوعہ قراردیا گیاتھاجس کے پیش نظر سعودی عربیہ قواعد میں تبدیلی کامطالبہ کیا۔