جالندھر (پنجاب): ایک گیارہ سال کی نابالغ لڑکی کی ایک ۹۳/ سالہ شخص نے عصمت ریزی کردی۔ جو پیشہ سے مزدور بتایا جاتا ہے۔ بعد ازاں ہجوم نے اس کی پٹائی کرڈالی جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ یہ واقعہ راما منڈی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔ متاثرہ لڑکی کا تعلق نیپال سے ہے وہ علاج کے سلسلہ میں شہر آئی ہوئی تھی۔ ملزم کا تعلق بہار سے تھا۔
پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ جب موقع واردات پر پولیس پہنچی تو ملزم شدید زخمی حالت میں زمین پر پڑا ہواتھا پولیس نے اسے فوراً دواخانہ منتقل جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔