نئی دہلی کانگریس نے کہاکہ اترپردیش (یوپی) اورپنجاب کے لئے پارٹی کے انتخابی حکمت عملی ساز شخصیت کی حیثیت سے پرشانت کشور کی خدمات جاری ہیں۔بعض میڈیارپورٹس نے دعویٰ کیاہے کہ پرشانت عنقریب کانگریس سے ناطہ توڑسکتے ہیں ۔
ایسی اطلاعات کے پس منطر میں پارٹی ذرائع نے کہاکہ ماہر مشیر کو جورول تفویض کیاگیا ہے وہ اسمبلی انتخابات والی دوریاستوں میں ہنوز برقرار ہے او روہ اپنا کام کررہے ہیں۔حالیہ دنوں میں ایسے اطلاعات ائیں کہ اترپردیش اور پنجاب کی کانگریس یونٹوں سے پرشانت ناخوش ہیں۔پرشانت کے دفتر ذرائع نے بھی اس ضمن میں وضاحت کی ہے کہ ان کی ٹیم کے ارکان بنیادی سطح پر کام کررہے ہیں ضلع سطح کی پارٹی یونٹوں کے ساتھ ربط وضبط میں ہیں۔
چیف منسٹر بہار نتیش کمار کے مشیر پرشانت کشورکی خدمات نائب صدر کانگریس پارٹی راہول گاندھی نے حاصل کرتے ہوئے انہیں اتر پردیش‘پنجاب میں پارٹی حکمت عملی طئے کرنے کی ذمہ داری سونپ رکھی ہے۔
ان دوریاستوں میں اوائل2017ِِمیں اسمبلی چناؤ منعقد ہوں گے۔پرشانت کشور سابق میں نریندرمودی کی مہم سے بھی وابستہ رہے ہیں۔جب وہ 2014میں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے نامزد وزیراعظم تھے۔جب پرشانت کانگریس سے جڑ گئے تو ابتدائی طور پرکچھ بے چینی دیکھی گئی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ حالات میں بھی سدھار آگیا۔
حالیہ چیہ میگوئیاں پرشانت کی سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو اور چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادوسے ملاقاتوں کے سبب ہوئیں۔ایسے امکانات ظاہر کئے گئے کہ یوپی میں بی جے پی کے عروج کو روکنے کے لئے پرشانت کوممکنہ طور پر ایس پی قیاد ت کی جانبسے استعمال کیاجاسکتا ہے۔
پنجاب میں پرشانت نے مختلف عنوانات کے تحت سیاسی مہمات طئے کئے ہیں جن میں پردیش کانگریس سربراہ امریندر سنگھ کوابھار ہ گیا ہے۔