پرگیہ سنگھ ٹھاکرکو ضمانت پر این ائی اے کو اعتراض نہیں

ممبئی:سال 2008مالیگاؤں بم دھماکوں کی تحقیقات کرنے والی قومی تحقیقاتی ایجنسی نے آج ممبئی ہائی کورٹ سے کہاکہ اگر عدالت ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرکو ضمانت دیتی ہے تو اسے کوئی اعتراض نہیں ہے

۔ایڈیشنل سالیسٹر انیل سنگھ نے این ائی اے کی پیروی کرتے ہوئے کہاکہ ایجنسی نے پہلے ہی واضح کردیا ہے کہ پرگیہ کے خلاف انسداد منظم جرائم قانون مہارشٹرا (مکوکا) کے دفعات لاگو نہیں ہوتے۔

جسٹس اروی مورے اور جسٹس شالینی فنسالکر جوشی کی قیادت والی بنچ پر پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی اپیل کی سماعت کی جارہی ہے ‘ جس میں عدالت کی جانب سے ضمانت کو مسترد کرنے کے احکامات کو ملزمہ نے سشن عدالت میں چیلنج کیاہے۔

اے ٹی ایس مہارشٹر ا کی سابقہ تحقیقاتی ٹیم نے ملزمہ پر مکوکہ کے تحت دفعات درج کئے تھے۔