پرگتی میدان میں عالمی کتاب میلہ کی آج سے شروعات

مرکزی وزیر پرکارش جاڈویکر کے ہاتھوں افتتاح‘ 40ممالک کے 800ناشروں کی شرکت
نئی دہلی۔ایفرو ایشیائی ممالک کا سب سے بڑا کتاب میلہ 6جنوری سے قومی خطہ راجدھانی میں واقع پرگتی میدان میں شروع ہوگیااور اس بار میلہ کی تھیم ماحولیا ت اور موسمیاتی تبدیلی رکھی گئی ہے۔ اس مرتبہ میلہ کا مہمان ملک یوروپی یونین کو بنایاگیاہے۔ مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل پرکاش جاوڈیکر نے 9روزہ 26ویں عالمی کتاب میلہ کا افتتاح کیا۔

ہندوستان میںیوروپی یونین کے سفارتکار ٹاماش کو جلوواسکی مہمان خصوصی تھے اور مہمان ذ ی وقار مشہور ماہر ماحولیات ڈاکٹر سنیتا نارائن او ریونان کی مشہورمصنفہ کلیا پپد کی تھی۔نیشنل بک ٹرسٹ ( این بی ٹی) کے صدر بلدیو بھائی شرما نے آج صحافیوں کو بتایا کہ اس مرتبہ میلہ میں نیپال‘ ایران ‘ سری لنکا‘ چین ‘ کناڈا ‘ فرانس ‘ جرمنی ہنگری‘ اٹلی ’ سوئیڈن اور پاکستان سمیت 40ممالک حصہ لیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 1500اسٹالوں پر ہندی ‘ اُردو ‘ میتھلی’ گجراتی ‘ بنگلا‘ سنسکرت ‘ اور انگریزی سمیت مختلف زبانوں کی کتابوں کی نمائش کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ میلہ میں پاکستان کا صر ایک ناشر( چلڈرن پبلکیشن) حصہ لے رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان بی ٹی دنیا کے دیگر ممالک کو میلہ میں حصہ لینے کے لئے دعوت نامہ نہیں بھیجتی ہے‘ وہ خود ہی درخواست بھیجتے ہیں۔ انہو نے بتایاکہ پچھلے سال بھی پاکستان کے ایک ہی ناشر نے میلہ میں حصہ لیاتھا۔ انہوں نے بتایاکہ میلہ کے ٹکٹ 50میٹرو اسٹیشن پر ملیں گیاور میلہ میں اسکول ڈریس میںآنے والے بچوں اور بزرگوں کو مفت داخلہ ملے گا۔انہوں نے بتایا کہ پرگتی میدان میں تعمیراتی کام چلنے کی وجہہ سے شائقین گیٹ نمبر 1اور 10سے ٹکٹ خرید سکتے ہیں ۔

اس کے علاوہ ان لائن بھی ٹکٹ خریدے جاسکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ شائقین کو میلہ میں داخلہ کے لئے ٹکٹ پر 30روپئے اور بچوں کے لئے بیس روپئے خرچ کرنے ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ پوری دنیاماحولیات کے بحران سے دوچار ہے اس لئے لوگوں میں بیداری پھیلانے کے لئے اس مرتبہ تھیم ماحولیات اور موسمیات کی تبدیلی رکھی گئی ہے۔ میلہ میں اس سے متعلق 500سے زیادہ کتانوں کی نمائش لگائی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میلہ میںیوروپی یونین کے 32نامور منصف حصہ لیں گے اور مختلف نوعیت کی 35تقریبا ت منعقد ہوں گی۔ میلہمیں بچوں کی کتابوں کے لئے ایک خاص پنڈال بھی بنایاگیا ہے ۔ میلہ میں گوا کی گورنر مردلا سنہا‘ رسکن بانڈ‘ سابق وزیر جے رام رمیش‘ سینئر صحافی سیما مصطفی‘ ساہتیہ اکادمی سے اعزاز یافتہ مردلاگرگ ‘نریندر کوہلی‘ کمل کشور گوئنکا‘ او رجیلین رائٹ وغیرہ حصہ لیں گے۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال12لاکھ کتاب مداح میلہ میں ائے تھے۔ اس بارموسم ٹھیک رہاتو اس سے زیادہ شائقین میلہ میں ائیں گے