ممبئی:پدماوتی کے کلائمکس سین کی شوٹنگ کے دوران اداکار رنوبیر کپور زخمی ہوگئے اور انہیں سر پر چو ٹ لگی‘ اداکار کے قریبی ذرائع نے اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ انہیں فوری طور پر اسپتال لے جائے گیا جہاں پر مرہم پٹی کے بعد وہ دوبارہ شوٹنگ پر لوٹ گئے۔ذرائع نے اس بات کی بھی اطلا ع دی کہ شوٹنگ سیٹ پر یہ حادثہ پیش آیا ہے۔
’’ شوٹنگ کے دوران رنویر کا سر پر زور دار چوٹ لگی مگر وہ شوٹنگ میں اس قدر مصروف تھے کہ انہیں اس کی خبر تک نہیں ہوئی اور جب شاٹ مکمل کرلیاگیا تو ڈائرکٹر نے کٹ کہا جس کے بعد تمام کی نظر رنویر کے سر پر لگی چوٹ پر پڑی جو شدید تھی۔ذرائع نے کہاکہ ’’ رنویر کو ابتدائی طبی نگہداشت فراہمی کے لئے قریب کے اسپتال کو لے جایاگیا جہاں پر ان کافوری علاج ہوا۔ ان کی ابتدائی علاج کیاگیاجس کے بعد وہ شوٹنگ پر لوٹ گئے۔
سرپر چوٹ لگنے کی وجہہ سے ان کا کام میں سست رفتاری دیکھنے کو ملی اور اس کااثر شوٹنگ پر بھی پڑا‘ رنویر نے اسی حالت میں سارے دن کی شوٹنگ مکمل کی۔ انہیں سر پر اسٹیچس بھی لگ سکتے ہیں‘‘۔
مذکورہ اداکار تاریخ پر مبنی اس فلم میں علاؤ الدین خلیجی کے کردار میں دیکھائے دیں گے‘ مذکورہ فلم میں دیپکاپدکون اور شاہد کپور بھی اہم کردار میں ہیں۔ فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی ہیں۔
You must be logged in to post a comment.