کراچی:پاکستان کی ایک چارہ ستارہ ہوٹل میں کم وبیش گیارہ افراد بشمول تین خواتین جھلس کر ہلاک ہوگئی جبکہ شدیدطور پرجھلسنے کی تعداد 75تک پہنچ گئی ہے
۔بچاؤ کاری عہدیداروں کاکہنا ہے کہ آگ سب سے پہلے گروانڈ فلور پر واقع کچن سے شروع ہوکر آگ ہوٹل کی چھٹویں منزل تک پہنچ گئی جس کے نتیجے میں ہوٹل کے مختلف کمروں میں ٹھرے ہوئے ایک سومہمان اپنے کمروں میں پھنس گئے۔اسی دوران تین فائیر برگیڈ جائے حادثہ پر پہنچ گئے او ربچاؤ کاری شروع کردی۔
درایں اثناء ایدھی فاونڈیشن کے فیصل ایدھی نے کہاکہ فائر برگیڈ کے عملہ انتہائی ماہرانہ طورسے تین گھنٹوں میںآگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کرلی۔
تاہم گیارہ افرادکوہلاکت سے نہیں بچایا جاسکا۔درایں اثناء کراچی کے میئروسیم اختر بھی حالات کاجائزہ لینے حادثہ کے مقا م پر پہنچ گئے۔میڈیاسے بات کرتے ہوئے
انہوں نے کہاکہ آگ پرحالانکہ قابو پالیاگیاہے تاہم اب تک آگے لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چلاہے۔انہوں نے کہاکہ ایمرجنسی کے موقع پر باہر نکلنے کا راستہ نہ ہونے اور دھویں کی کثیرمقدار کے سبب بچاؤکاری کے کاموں میں خلل پڑرہا ہے۔