مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے بتایا کہ غیر ارادی طور پر پاکستان کی سرحد میں داخل ہونے کے بعد گرفتارہوئے ہندوستانی فوجی کو رہاکروانے کی تمام کوششیں کی جارہی ہیں۔
راجناتھ سنگھ نے رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ہند محرو س ہندوستانی فوجی کی رہائی کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی فوجی کی رہائی کے لئے نئی دہلی سے اسلام آباد مسلسل رابطہ کیاجارہا ہے۔
انڈین آرمی نے بتایا تھا کہ ایک ہندوستانی ہتھیار بندفوجی37آر آر سے غیر ارادی طور پر ایل او سی کراس کیاہے جس کی ڈی جی ایم او نے ہاٹ لائن پر پاکستانی آرمی کو اطلاع بھی دی ہے۔ذرائع کے مطابق فوجی جوانوں اور عام شہریوں کی جانب سے غیردانستہ طور پر ایل او سی کراس کرنا ایک غیرمعمولی بات ہے جوموجودہ میکا نزم کے تحت آسانی کے ساتھ واپس بھی آجاتے ہیں۔
علاوہ ازیں انڈین آرمی نے جمعرات کے دن اپنے ایک بیان میں پاکستانی ذرائع ابلاغ کی جانب سے جوابی کاروائی میں اٹھ ہندوستانی فوجیوں کوشہیدکرنے اور ایک اور تحویل میں لینے کے تمام دعوؤں کویکسر مسترد کردیااور کہاکہ اس قسم کے بیانات او رمن گھڑت او ربے بنیاد ہیں
انڈین آرمی کی جانب سے اس وقت یہ ردعمل سامنے آیاجب پاکستان کے ڈاؤن اخبار کی جانب سے جوابی کاروائی میں اٹھ ہندوستانی فوجیوں کو شہید کرنے کا پاکستانی آرمی کی جانب سے دعوے کے حوالے سے خبر شائع کی گئی تھی۔انڈین آرمی کی جانب سے سرجیکل اسٹرئیک میں دھشت گردوں کے سات لانچ پیٹس کو تہس نہس کردیا جب وہ پی اوکے ذریعہ ہندوستان میں گھسنے کی کوشش کررہے تھے۔