سابق وزیرامور خارجہ سشما سوراج‘ مملکتی وزیر برائے کھیل کود راج وردھن راتھوڑ اور سابق ریلوے منسٹر سریش پربھو یہ وہ اہم نام ہیں جو وزراء کی فہرست سے غائب ہیں۔
نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز اپنے عہدے کا حلف لیا‘ اور ساتھ میں 57نیشنل ڈیموکرٹیک الائنس(این ڈی اے) کے لیڈران نے بھی مرکز کے لئے مملکتی اور کابینی وزرا ء کی حیثیت سے حلف لیاہے۔
تاہم وزراء کے کونسل کی فہرست سے ایسا کچھ نام ہیں جو غائب رہے۔سابق وزیرامور خارجہ سشما سوراج‘ مملکتی وزیر برائے کھیل کود راج وردھن راتھوڑ اور سابق ریلوے منسٹر سریش پربھو یہ وہ اہم نام ہیں جو مودی کی دوسری معیاد والی ٹیم سے نکل دئے گئے ہیں۔
سشما سوراج کے نام فہرست میں شامل نہ ہونے سے کئی لوگ چونک گئے ہیں کیونکہ بطور خارجی وزیر ان کا ریکارڈ نہایت شاندار رہا ہے۔
سریش پربھو کا متعدد ریلوے حادثات کو دھیان میں رکھتے ہوئے کامرس او رانڈسٹری کی طرف بدل دیاگیا ہے۔اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے قریب واقع کتھولی میں پیش ائے کالنگا اتکل ایکسپریس ٹرین حادثے کی ذمہ داری پربھو نے تسلیم کی تھی۔
ان کے پاس سیول ایویشن وزارت کی زائد ذمہ داری بھی تھی او رانہوں نے مسافرین کو بہتر بنانے میں کئی اقدامات بھی اٹھائے تھے۔
راجیہ سبھا کے رکن پربھو دراصل واجپائی حکومت میں بھی منسٹر رہے ہیں۔ واجپائی حکومت کے سابق وزیر یشونت سنہا کے بیٹے جینت سنہا جھارکھنڈ کے ہزاری باغ حلقہ سے 2014میں الیکشن لڑا تھا۔
انہوں نے 2014میں بھاری اکثریت سے جیت حاصل کرنے کے بعد فینانس میں مملکتی وزیر کی ذمہ داری سنبھالی۔ بعد ازاں انہیں سیول ایویشن کا مملکتی قلمدان دیاگیا‘ آر سی ایس اڑان اسکیم کا نافذ کرنے میں انہوں نے اہم رول ادا کیاتھا