ٹر مپ کا منتخب ہونے پر فلسطینی ریاست کا قیام ناممکن: اسرائیلی وزیر

یروشلم : صدر محمود عباس کے دفتر سے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ مرمپ کی کامیابی کی مبارکباد کے ساتھ فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے اور اسرائیل کے ساتھ پرامن تعلقات کے لئے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو عرصہ دراز سے لیت ولعل کاشکار ہیں۔

ترجمان نبیل ابورودینہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس وقت( سال کا) حوالہ دیاجب اسرائیل نے مغربی کنارہ پر 1967میں قبضہ کرلیاتھا اور کہاکہ ہم دوریاستی بنیاد پر نو منتخبہ امریکی صدر کے ساتھ کام کرنے تیار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر اس تنازع کی یکسوئی نہیں کی گئی تو اس خطہ میں غیرمستحکم صورتحال برقرار رہے گی۔ دوسری طرف اسرائیل کے وزیر تعلیم نے صاف صاف کہہ دیاکہ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پر فلسطینی ریاست کے قیام کا اب سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اس طرح انہوں نے وضاحت کردی کہ اب تک اس سلسلے میں جو بھی بات چیت ہوئی ہے وہ کالعدم ہوچکی ہے۔