ٹائمز میگزین میں نئی نسل کے لیڈرس برائے2017کی فہرست میں گور مہر کور کانام شامل۔

نئی دہلی۔ٹائم میگزین نے گور مہر کور کو ’’ فری اسپیچ ویرایر‘‘ کے خطاب سے نوازتے ہوئے ان کا نام نئی نسل کے لیڈرس کی فہرست برائے2017میں شامل کیا ہے۔رچررڈ کاسپرس جوکہ ایک امریکی تھی اور عراق جنگ کے دوران ہلاک ہوئے‘ اسٹار وار ادکار جان بوائے گا ‘ ساوتھ افریقی کامیڈین ٹیرویر نواح اور یوٹیوب سینسیشن کے للی سنگھ کے ناموں پر مشتمل فہرست میں کارگل شہید کی بیٹی گورمہر کور کو دوسرا مقام حاصل ہوا ہے۔

شری رام کالج روس کی 20سالہ طالب علم اس وقت مشہورہوئی تھی جب انہوں نے رامجس کالج دہلی میں اے بی وی پی کارکنوں کے تشدد کے خلاف احتجاج کیاتھا۔کور نے اے بی وی پی کے خلاف فیس بک اور ٹوئٹر پر سوشیل میڈیا مہم کی شروعات کی تھی جس پر عزت لوٹنے اور قتل کرنے کی دھمکیاں بھی کور کو دی گئی تھی۔کور نے اے بی وی پی کے خلاف ہیاش ٹیگ کیساتھ مہم کی شروعات کرتے ہوئے اپنی ایک تصوئیر ہاتھ میں پلے کارڈس تھامے ہوئے پوسٹ کی تھی جس پر لکھاتھا کہ’’ میں دہلی یونیورسٹی کی ایک طالب علم ہوں۔ میں اے بی وی پی سے ڈرتی نہیں ہوں۔

میں اکیلی نہیں ہوں۔ ہندوستان کا ہرطالب علم میرے ساتھ ہے۔ایک او رویڈیو میں کور ہاتھ میں پلے کارڈ تھامے یہ کہہ رہی تھی کہ’’ میری ماں کہتی ہے میرے والد کو پاکستانیوں نے جنگ نے مارا ہے۔ اور آج میں بھی ایک سپاہی ہوں‘ میرے والد کی طرح۔ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میں امن کے لئے لڑرہی ہوں۔کیوں کے دونوں کے درمیان میں جنگ نہیں ہونی چاہئے۔میرے والد آج بھی میرے ساتھ ہیں‘‘۔ مذکورہ ویڈیو بھی کافی وائیر ل ہوا۔ رندیپ ہڈا اور ویریندر سہواگ جیسی شخصیتوں نے بھی گور مہر کور کو اس ویڈیو کے بعد تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔