بھو جپور(بہار):گائے کے نام پر ظلم وتشدد کے واقعات موت پر ختم ہوجائیں گے یسا نہیں لگتا‘کیونکہ بہار کے بھوجپور میں مقامی لوگوں نے بیف لے جانے کے شبہ میں ایک ٹرک روکر تین لوگوں کو بے تحاشہ زدکوب کیا۔
ہندوستان ٹائمز میں شائع خبر کے مطابق‘ گاؤ رکشکوں نے بیف کے شبہ میں تین لوگوں کو بری طرح زدکوب کیا۔مقامی لوگوں کی جانب کھڑا کئے گئے اس مسلئے پر پولیس مقام پہنچی اور تحقیقات کی۔پولیس نے تین لوگوں کو گرفتار کرنے کے بعد ٹرک بھی تحویل میں لے لیا۔
مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ پچھلے کچھ مہینوں سے یہاں پر غیر قانونی ذبیحہ کاکام کیاجارہا ہے۔
مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے نیشنل ہائے وی 84بھی بند کردیاتھا۔آج تک کی خبر کے مطابق احتجاج کرنے والوں میں مقامی بجرنگ دل کے کارکن تھے۔ٹر ک ڈرائیور نے بتایاگوشت مظفر پور‘ بھاگلپور کے راستے کلکتہ منتقل کیاجارہا تھا۔
قبل ازیں وزیر اعظم مودی نے گائے رکشہ کے نام پر بے رحمی کیساتھ مارپیٹ کے خلاف سخت انتباہ دیا تھا
انہوں نے کہاکہ تھا کہ ’’ گائے بھکتی کے نام پر لوگوں کاقاتل ناقابل برداشت بات ہے۔ کسی کوبھی اس ملک میں قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے‘‘