ویڈیو: انکاونٹر کے دوران سیمی کے مشتبہ ملزمین نہتے تھے۔ اے ٹی ایس چیف کا بیان

بھوپال:پیرکے روز پیش ائے سیمی اراکین کے انکاونٹر واقعہ میں پیر تک متعدد رحجانات منظر عام پر ائے۔مدھیہ پردیش کے مخالف دہشت گرد اسکوڈ کے سربراہ سنجیو شامی نے این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بھوپال سنٹر جیل سے فرار وقت اٹھ ملزمین کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا ۔

اور وہ انکاونٹر کے وقت نہتے تھے۔انہوں نے مزیدکہاکہ یہ لوگ بہت زیادہ خطرناک ہوگئے تھے پولیس کے پاس ان کی جان لینے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا ۔

اگر پولیس کو محسوس ہوتا ہے کہ کوئی مجرم وہا ں سے بھاگنے میں کامیاب ہوسکتا ہے تو وہ اس طرح کااقدام اٹھاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ حالات کی مناسبت سے ’’ پولیس اس طرح کے اقدام اٹھاتے ہوئے اپنی طاقت کا استعمال کرسکتی ہے ۔

چاہئے وہ کوئی کیس ہو‘‘۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سیمی ممبران کو ان کی کمر کے اوپر کے حصہ پر مسلسل گولیاں چلائیں گئی۔

اور ان کے سر‘ سینے ‘ پاؤں اور پیٹ پر زخموں کے متعدد نشانات ہیں۔ویڈیوز میں دیکھا گیا ہے کہ صاف طورپر ایک شخص قریبی فاصلہ سے نہتے شخص پر گولی چلانے کی بات کررہا ہے