ویڈیو: اترپردیش کے اراکین اسمبلی جی ایس ٹی میٹنگ کے دوران نیند کا مزا لوٹتے ہوئے

لکھنو:لکھنو کے لوک بھون میں پیر کے روز منعقدہ جی ایس ٹی میٹنگ کے دوران ریاست کے کئی اراکین اسمبلی محوخواب دیکھائی دئے۔یوگی ادتیہ ناتھ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ پہلی لیجسلیٹو اسمبلی اجلاس تھا۔ادتیہ ناتھ کے دور اقتدار میں شفاف حکمرانی کی وضاحت کے لئے پہلے مرتبہ اجلاس کی راست نشریات بھی کی جارہی تھی۔

قبل ازیں چیف منسٹر نے کہاکہ تھا کہ’’ عوام کو ایوان میں ہمارے منتخب نمائندوں کے کام کا مشاہدہ کرنے کا موقع فراہم کیاجاناچاہئے‘‘۔

مگر دوسری جانب ناظرین کو تصوئیر کو دوسرا پہلو ہی نظرآیا جس میں نمائندے جی ایس ٹی بل کے ثمر آور فیصلے کے اسرار ورموز پر تبادلے خیال کرنے کے بجائے نیند کو ترجیح دیتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

مذکورہ جی ایس ٹی بل پارلیمنٹ میں منظور کرلیاگیا ہے اور اب انتظار ہے کہ جاریہ سال جولائی سے اس پر عمل کے لئے ہندوستان بھر کی ریاستی حکومت کی جانب سے منظوری کا انتظار ہے۔قبل ازیں ادتیہ ناتھ کابینہ نے 2مئی کو جی ایس ٹی کے متعلق ریاست میں نفاذ کے لئے ایک تجویز کو منظور کرلی تھی۔

اب مدھیہ پردیش ‘ اتراکھنڈ’ تلنگانہ‘ بہار‘ جھارکھنڈ‘ چھتیس گڑ‘ راجستھان‘ اور ہریانہ میں جی ایس ٹی بل کی منظوری باقی ہے۔