اندور:سوشیل میڈیا پر ایک چونکادینے والا ویڈیو وائیرل ہوا ہے جس میں ایک شخص جم میں عورت کو گھونسے اور لات مار رہا ہے۔
جمعرات کے روز مدھیہ پردیش کے اندور کے ایک جم میںیہ واقعہ پیش آیا ۔
تمام واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوا۔رپورٹس کے مطابق پنت مالوی یاب کے حیثیت سے پہچانے گئے شخص کو ورک اؤٹ کے دوران چھیڑ چھاڑ کررہا تھااور اس نے اعتراض جتاتے وئے اس واقعہ کے متعلق جم ٹرینر سے شکایت کی جس پر مذکورہ شخص برہم ہوکر مارپیٹ شروع کردیا
اندور سپریڈنٹ آف پولیس ( ڈی ایس پی) ششی کانت کانکانے نے نیوز ایجنسی اے این ائی کو بتایا کہ عورت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا ایک مقدمہ ملزم کے خلاف درج کیاگیا ہے۔