ال انڈیا یونانی طبی کانگریس کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں ملک بھر سے معروف حکما ’اسٹار آف یونانی میڈیسن‘کے ٹائٹل سے سرفرازنئی دہلی۔یوم یونانی
ادوایات کے موقع پر ال انڈیا یونانی طبی کانگریس کی جانب سے نئی دہلی کے کانسٹیٹویشن کلب آف انڈیامیں قومی سمینار بعنوان ’ ویلفیر آف یونانی ‘کاانعقاد کیاگیا۔ پروفیسر مشتاق احمد کی صدرات میں منعقد تقریب کا آغاز شیخ صہیب شاداب کی تلاوت کلام الہی سے ہوا جبکہ نظامت شاعر ڈاکٹر افروز طالب نے کی ۔
پروفیسر مشتاق احمد نے استقبالیہ کلمات میں مہمانا ن کااستقبال کیا اور یونانی ترویج وارتقا کے حوالے سے پر مغز گفتگو کی ۔ مہمان حصوصی کے طور پر ہمالیہ ڈرگس کے سربراہ ڈاکٹر سید فاروق ‘ سابق سکریٹری آیوش ‘حکومت ہند اجیت ایم شرن‘ جبکہ مہمان ذی وقار کی حیثیت سے پروفیسر محمد اختر صدیقی ‘ڈاکٹر عطاء اللہ شریف‘ ڈاکٹر ام الفضل نے شرکت کی ۔
اس موقع پر مہمانان کے دست مبارک سے حکیم محمد احمد خان دہلی‘ ڈاکٹر اے ایم یو اعظمی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ‘ ڈاکٹر محمد شفا ‘ سری لنکا( حکیم ابن سینا انٹرنیشنل ایوارڈ برائے علیم الادویہ) ڈاکٹر محمد نظام الدین کلکتہ( حکیم ضیافت اللہ امروہی ایوارڈ برائے طبابت) ‘
ڈاکٹر سید محمد حسان نگرامی ‘ لکھنو( علامہ کبیر الدین ایوارڈ برائے علمی وتالیف خدمات) ڈاکٹر مصباح الدین اظہر علی گڑھ ( ڈاکٹر عبدالرزاں ایوارڈ برائے تحقیق طب یونانی )
ڈاکٹر یش پیرگہلوت میوات( حکیم اجمل خان ایوارڈ برائے فروغ طب یونانی)‘ کے بشمول مختلف حکماء او راطباء کو یونانی کے فروغ کے لئے گرانقدار خدمات انجام دینے پر مختلف ایوارڈس سے نوازا گیا۔ اس موقع پر یادگار مجلہ خصوصی گوشہ کی بھی رسم اجرائی انجام دی گئی۔
اختتام پر ڈاکٹر سید احمدخان نے سبھی مہمانو ں کا شکریہ ادا کیا۔