وزیراعظم کے گھر کا پہرہ دار بھی کہہ رہا ’چوکیدار چور ہے‘: راہول گاندھی

پٹھاریہ (مدھیہ پردیش) ۔ 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے نریندر مودی پر لفظی حملوں میں شدت پیدا کرتے ہوئے آج کہا کہ حتی کہ نئی دہلی میں وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر پہرہ دینے والے سکیورٹی پہرہ دار بھی شاید یہ کہہ رہے ہوں گے کہ ’چوکیدار چور ہے‘ ۔ مدھیہ پردیش کے ضلع دموہ میں کانگریس کے ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے رافیل جیٹ طیاروں کی خریدی کی معاملت کے بارے میں اپنے الزامات کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’میں پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اگر اور ریس کورس روڈ (وزیراعظم کی رہائش گاہ) کے سامنے جائیں جہاں سی آر پی ایف، بی ایس ایف کے اہل کاروں بندوقوں کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں، آپ ان کے سامنے کہیں ’چوکیدار‘ جس پر ان کا جواب ہوگا ’چور ہے‘ ۔ کانگریس کے صدر نے کہا کہ اس قسم کا جواب محض اس لئے دیا جارہا ہے کیونکہ سارا ملک جانتا ہے کہ مودی نے گزشتہ پانچ سال کے دوران محض 15 افراد پر واجب الادا 5.55 لاکھ کروڑ روپئے کا قرض معاف کیا ہے۔

Leave a Comment