نئی دہلی:ریلائنس فرش نے پہلی مرتبہ بہت زیادہ دل کو چھولینے والا اشتہار تیار کیا جو مقد س اسلامی مہینہ کی حقیقت کو بیان کررہا ہے۔
مذکورہ ویڈیو ایک چھوٹی سے اچھائی کے عنوان پر ہے جس میں بتایا جارہا ہے کہ رمضان صرف روزہ رکھنے کا نہیں بلکہ چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے‘ اچھائی کرنے اور اس طرح کے دیگر کئی امور انجام دینے کا مہینہ ہے۔
ویڈیو کی شروعات ایک بچے سے ہوتی ہے جس کی ما ں گھر کے دیگر افراد کی طرح اسکو روزہ رکھنے کی اجازت نہیں دیتی کیونکہ وہ بہت چھوٹا ہے۔
ویڈیو میں بچے ماں کی بات کو قبو ل کرتے ہوئے کہتا ہے کہ’’ رمضان کا مہینہ صرف روزوں کا نہیں ہے‘ یہ اچھے کاموں ‘ چھوٹی بڑی خوشیاں بکھیرنے‘ اور سب سے حسن سلوک کرنے کا بھی مہینہ بھی ہے‘‘اور اس کا عنوان چھوٹی سے اچھائی رکھا۔
دیکھیں ویڈیو
دل کو چھولینے والا یہ ویڈیو ان لائن معروف ہوگیا اور 45000ردعمل‘10,500شیئرس بھی ویڈیو کو ملے۔ ایک فیس بک صارف نے کہاکہ’’حقیقت میں رمضان کریم بہتر برتاؤ ‘ اچھے عمل‘ سونچ اور معاملے داری کے متعلق ہے‘‘۔
دوسرے نے کہاکہ ’’ رمضان کے لئے قابلِ ستائش اشتہار تیار کیاگیا ہے‘