واچ:پاکستان کی چیمپئنس ٹرافی میں جیت پرہندوستانی مسلمانوں کے جشن کے فرضی ویڈیو ہوئی وائیرل

نئی دہلی:اتوار کے روز ائی سی سی چیمپنس ٹرافی کے فائنل میں انڈیا کے مقابل پاکستان کی کامیابی پر ہندوستانی مسلمانوں کی جانب سے جشن منائے جانے کا دعوی کرتے ہوئے سوشیل میڈیا پر بہت سارے ویڈیوز پیش کئے جارہے ہیں۔ان میں سے ایک ویڈیو جو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہوا ہے بالخصوص ٹوئٹر اور واٹس ایپ پر دیکھا یاجارہا ہے کہ مسلم نوجوان پاکستانی کی جیت کا جشن منارہے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=A2nVfpBZMSQ

ویڈیو کے اس بات کا دعو ی کیاجارہا ہے کہ ہندوستانی مسلمانوں نے پاکستانی جیت کا جشن منایا ہے اور یہ واقعہ ممبئی کی میر ا روڈ مسجد کے پاس سے لیاگیا سین ہے’’ ’’وی سپورٹ ارنب گوسوامی‘‘نامی پیج جس پر سے 11,000سے زائد اس ویڈیو کو شیئرکیاگیا ہے۔

https://twitter.com/Sindhibiryani/status/876725677281734657

مگر حقیقت اگر ہم بغور ٹی وی کے لوگوکو دیکھتے ہیں تو ہمیں اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ وہ پی ٹی وی اسپورٹس ہے جو پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھاکاجانے والے اسپورٹس چیانل ہے اور کراچی کے صدرمیں واقعہ جماعت خانہ طاہری کی بوہیرا کمیونٹی میاچ کا مشاہدہ کررہی تھی۔

https://twitter.com/Sshankara/status/877059437118337025

ایک او رویڈیو میں دونوجوان موٹر سیکل پر سوار ہوکر ہرا پرچم پکڑے ہوئے ہیں۔تاہم اگر قریب سے دیکھا گیا تو پرچم نوجوان پکڑے ہوئے ہیں جس پر کئی لوگو ں نے مبینہ طور سے سوشیل میڈیا پر پاکستانی پرچم قراردیا ہے وہ حقیقت میں ہرا اسلامی پرچم ہے۔

https://twitter.com/IronyOfIndia_/status/876840126235660288

تعجب کی بات تو یہ ہے اسی طرح کا ایک ویڈیو یوٹیوب پر مارچ15سال2017کو پوسٹ کیاگیا تھا۔ اس طرح کے فرضی ویڈیو ز کو پھیلانے کا مقصد مخالف مسلم طاقتوں کو اکسانے کی کوشش کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔.