والدین کی فرمانبرداری دنیااو رآخرت میں رسوائی سے بچائی گی۔ ویڈیو

عام طور پر یہ کہاجاتاہے کہ والدین چار یا اس سے زیادہ بچوں کی پرورش کسی تکلیف کے بغیرکرلیتی ہیں مگر چار بچے ملکر بھی والدین کی دیکھ بھال نہیں کرسکتے۔موجودہ دور میں نافرمانیوں کا سلسلہ عروج پر ہے۔ دولت اور جائیداد کے لئے والدین کے ساتھ بدسلوکی ایک عام بات بن گئی ہے۔

مگر افسوس ہے کہ ہماری نوجوان نسل اس بات کو پوری طرح فراموش کرچکی ہے کہ والدین ایک عظیم نعمت ہے۔ جن کا ادب واحترام گناہوں سے نجات اور آخرت میں رسوائی سے بچنے کی وجہہ بنے گا۔ مذہب اسلام نے والدین کی خدمات اور فرمانبرداری کا درس دیا ہے۔

والدین کے ساتھ اونچی آواز میں بات کرنا بھی گناہ ہے۔ معاشرے میں بگاڑ کی وجوہات میں ایک اہم وجوہات والدین کو نظر انداز کرنا بھی ہے۔ والدین کی نافرمانی کرنے والوں کی ٹھکانہ جہنم ہے۔

اللہ کے رسول مقبول صلی اللہ وعلیہ وسلم نے اصحاب کرام کو اس بات کی تلقین کی ہے کہ اگر ان کے والدین دائرے اسلام میں نہیں ائے ہیں مگر بقید حیات ہیں تو ان کی خدمات کرو او ران کی کفالت کی ذمہ داری سنبھالو ۔

امتی ہونے کا حق تب ہی ادا ہوگا جب ہم اپنے والدین کی خدمات کو اپنا نصب العین سمجھیں گے۔ویڈیو ضرور دیکھیں جو یقیناًآپ کے دل ودماغ کو جھجھوڑ دے گا۔