نیویارک -امریکہ کے شہر نیویارک میں پانی کی لائن پھٹ گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے علاقے بروکلین میں پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی ہے، پانی کے تیز بہاو کی وجہ سے فضا میں40 فٹ اونچا فوارہ بن گیا اور 2گھنٹے تک سڑک پر پانی بہتا رہا۔ ریسکیو اہلکاروں نے آخر کار لائن کا پانی بند کردیا، پانی بہنے کے باعث آس پاس کی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند اور فٹ پاتھ پر چلنے والے لوگوں کو بھی کافی مشکلات کا سامنہ کرنا پڑا۔