نجیب احمد کے متعلق اطلاع پر انعامی رقم دس لاکھ روپئے

نئی دہلی :دہلی پولیس نے جے این یوکے لاپتہ طالب علم نجیب احمد کے بارے میں اطلاع فراہم کرنے والوں کے لئے نقد انعامی رقم میں اضافہ کرتے ہوئے دس لاکھ روپئے کردیا ہے۔دہلی پولیس کمشنر الوک کمار ورمانے انعامی رقم پانچ لاکھ سے بڑھا کر دس لاکھ کو منظوری دی۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی۔دہلی کی کرائم برانچ ٹیم مقدمہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

جے این یو طالب علم نجیب احمد تقریباً ایک ماہ سے لاپتے ہے۔ ابتدا ء میں انعامی رقم پچاس ہزار روپئے تھے‘ جس کے بعد اس میں اضافہ کرکے ایک لاکھ اور پھر دولاکھ اور اب پانچ لاکھ روپئے کردی گئی۔

درایں اثناء دہلی کورٹ نے پولیس سے سوال کیا ہے کہ اس نے نجیب کے متعلق اس اہم جانکاری کو رپورٹ میں شامل نہیں جس میں جوہرلال نہرو یونیورسٹی کے طالب علم نجیب احمد کو زدکوب کیاگیا اس کے بعد اسے ایمبولنس کے ذریعہ صفدر جنگ اسپتال میں شریک کیا گیا۔

عدالت جسٹس جی ایس سستانی اور جسٹس ونود گوئل نے پولیس سے اس تحقیقات کی رپورٹ اور نجیب کے زخمی ہونے کے بعد اسپتال منتقل کرنے کی رپورٹ طلب کی ہے۔