میلیشاء کے سنگر پر توہین اسلام کا الزام

کولالمپور۔ ایک ویڈیو کے ذریعہ اسلام کی’’ توہین ‘‘ آمیز ویڈیو پوسٹ کرنے کے الزام میں ملیشیا کے سنگر کو ایک سال قید کی سزا متوقع ہے‘اس ویڈیو میں ڈانسرس کو کتا کا ماسک پہننے ہوئے ڈانس کرتا دیکھایاگیا ہے۔

پچھلے مہینے کے اوائل میں سنگر ووی مینگ چی جو کہ اپنے اسٹیج کے نام نامیوی سے مشہور ہیں نے ایک ’کتے ‘کی طرح ایک ویڈیو پوتریہ جایا میں فلمایا تھا۔ مذکورہ جانوروں کو پراگندہ اسلام قراردیاتھا جو کرسی پر بیٹھے سنگر کے اطراف واکناف میں بیہودہ حرکتیں کرتے ہوئے دیکھائے گئے ۔

گانے کے پس منظر میں ایک گنبد نما عمارت بھی دیکھائی گئی ہے‘ جس کے سبب گیت مسجد کے سامنے فلمانے کے الزامات بھی لگائے گئے ۔

ملیشیا میں عام طور پر اسلام کے جدید نظریات پر عمل کیاجاتا ہے مگر حالیہ سالوں میں قدامت پسند اسلامی رویہ کی وجہہ سے کچھ حد تک مذہبی تناؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

قومی پولیس سربراہ فوزیہ ہارون نے مبینہ طور سے کہا ہے کہ آرٹسٹ کے واقعہ میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے متعلق تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ جس کا تعلق چین کی مذہبی اقلیت سے ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ نامیوی جو فی الحال بیرون ملک ہے اگرتحقیقات میں قصور پائے گئے تو ایک سال قید کی سزاء سنائی جائے گی۔

یوٹیوب میں پوسٹ کئے گئے ویڈیو پر لگائے الزامات کے جواب میں سنگر نے اسلام کی توہین سے صاف انکار کرتے ہوئے کہاکہ گانے کے پس منظر میں جو گنبد دیکھائی گئی ہے وہ مسجد نہیں وزیر اعظم کا دفتر ہے۔

انہوں نے کہاکہ’’ اسلام کی توہین کرنے کے متعلق جو خبرہے وہ درست نہیں ہے۔ ہم نے کسی عبادت کے سامنے اس کو نہیں فلمایا ہے۔ یہ کھلے مقام پر فلمایاگیا گیت ہے‘‘ ۔ فبروری 10کے بعد سے 700,000لوگوں نے اب تک اس ویڈیو کو دیکھا ہے۔