(ميسيج بهيجنے سے پهلے سوچين (سوشل ميڈيا كے غلط استعمال پر ايكـ تنبيه)

آپ اگر ايكـ شريف انسان هين تو كسى راه چلتے آدمى كو دهكا نهين دين گے، نه اسے پتهر مارين گے، اور نه اسے گالى دين گے، كيونكه آپ كو اپنى حركت كے اثرات ونتائج اور رد عمل كا بخوبى اندازه هے، آپ كو معلوم هے كه آپ كى اس حركت سے اس شخص كو چوٹ آسكتى هے، وه زخمى هوسكتا هے، يا اسے اذيت پهنچ سكتى هے، اور وه انتقام لينے كى كوشش كرسكتا هے، اور اگر وه آپ كے مقابله مين زياده طاقتور هے تو آپ پر زيادتى بهى كر سكتا هے.
جب دوسرا شخص آپ كے سامنے نهين هوتا تو آپ بغير سوچے سمجهے اس كے بارے مين جو چاهتے هين كهــ ديتے هين،

آپ يه اندازه لگانے كى فكر نهين كرتے كه آپ كى بات يا آپ كى تحرير سے اسے كيا تكليف پهنچ سكتى هے، اور اس كا كيا رد عمل هو سكتا هے، هر لفظ خواه كتنى دورى اور كتنے پردون كے بيجهے سے استعمال كيا گيا هو اپنا اثر ركهتا هے اور رد عمل بهى، دوسرے انسان كو اور اس كے بهى خواهون كو اس سے بهر حال تكليف پهنچتى هے، اور انسانون كى بڑى تعداد كے سامنے اس كى سبكى بلكه تذليل هوتى هے، اور هوسكتا هے كه وه شخص اور اس كے متعلقين انتقام كى كوشش كرين، نتائج نا قابل تلافى حد تكـ خوفناكـ هوجائين اور نفرت وعداوت كا ايكـ لا متناهى سلسله شروع هوجائے،

يه كوئى فرضى انجام ونتيجه نهين، بلكه روز مره كا مشاهده هے، آپ خود كو اس شخص كى جگه ركهكر سوچين تو آپ كو اپنے لفظ كى سنگينى كا كچهـ اندازه ضرور هوجائے گا، اور سب سے اهم بات يه هے كه خالق كائنات اور روز جزا كے مالكـ كے نزديكـ كسى كى غير موجودگى مين اسے زبان سے يا كسى اور طرح سے تكليف پهنچانے كا گناه كسى طرح كم نهين بلكه شايد زياده هے، جس كى سزا آخرت مين سخت هے، اور اس دنيا مين بهى ظلم كرنے والون سے بركت سلب هو جاتى هے.

آج كل سوشل ميڈيا پر اس گناه اور اس گهناؤنے جرم كا ارتكاب كثرت سے هو رها هے، اور اس كى قباحت كا احساس ختم هوتا جا رها هے.
زبان سے بولے جانے والے الفاظ هواؤن كے دوش پر منتقل هوتے هين، موجوده زمانه مين لكهے جانے والے الفاظ بهى هواؤن پر سفر كرتے هين، اس كى وجه سے يه غلط فهمى پهيلى هوئى هے كه الفاظ هلكى چيز هين، اور ان مين كوئى وزن نهين. حقيقت يه هے كه اس دنيا مين ظاهر هونے والى هر ترجمانى وتعبير خواه كلام هو يا تحرير ايكـ عمل هے، جس كا لازمى طور پر اثر ضرور هوگا، اور جس كا رد عمل حتمى هے،

اگر لوگ زبان كى صورت مين موجود عطيه خداوندى كے وزن اور اس كے بهارى پن سے آگاه هو جائين تو اكناف عالم مين اپنے الفاظ نشر كرنے اور انهين مشرق ومغرب كے باشندون تكـ پهنچانے سے پهلے غور وخوض اور محتاط تفكر وتامل مين زياده وقت لگائين.

ماضى مين جبكه تعبير وترجمانى اور ابلاغ كے وسائل سست رفتار اور آهسته تهے تو قدرتى طور پر لوگ سوچنے اور غور وخوض كرنے كى عادت كو نشو نما ديتے اور زياده وقت اپنے خيالات كو مرتب كرنے مين لگاتے، ايكـ كسان پورا دن كهيت مين كام كرنے كے دوران اپنے دوست كے بارے مين سوچتا كه اگر وه اس وقت اس كے ساتهـ موجود هوتا تو كيا باتين كرتا اور دونون ايكـ دوسرے كى بات چيت سے كس طرح مستفيد هوتے يا لطف اندوز هوتے،

اس طرح وه كسان زبان كے بنيادى مقصد پر وقت صرف كرتا، يعنى وه اپنے احساس وشعور كى تعمير كرتا، افكار وخيالات كى وضاحت پر توجه كرتا، اور ان كے نتائج سے با خبر هوتے هوئے ان كو ايكـ خاص ترتيب سے مستحضر كرتا. يه كوشش زبان كے ثانوى مقصد يعنى تعبير وترجمانى كى مناسب تيارى هے.
جديد ٹكنالوجى نے تعبير وترجمانى كے جن ذرائع كو جنم ديا هے وه امريكى تهذيب كى اس بے صبرى كا مظهر هين جس كا نمونه فورى كافى،

فورى طعام وشراب، اور فورى تفريح كى شكل مين زندگى كے هر شعبه كو محيط اور ربع مسكون كے هر گوشه مين متوغل هے، ان جديد وسائل وذرائع نے زبان كے بنيادى مقصد كا خاتمه كر ديا هے، سارى توانائى تعبير وترجمانى پر صرف هوتى هے، اور بهت كم توجه تعبير وترجمانى كے قابل معانى اور افكار وخيالات كى تعمير پر هوتى هے، اور شايد يه بات مبالغه سے خالى هو كه اس طرف كوئى توجه نهين هوتى،

نتيجتًا ايسى سطحى اور بے سر وپا گفتكو منطقيت بيزار افكار اور هم آهنكى سے اجنبى خيالات كو جنم دينے اور توجه منتشر كرنے كا سبب بنتى هے، انسان كو اس كى زندگى، اس كے قلب ورح، عقل وفكر اور احساسات وجذبات سے دور كرديتى هے، اور اس كے اندرون كو غير متعلق بلكه نقصان ده اور تباه كن دلچسپيون سے بهر ديتى هے.

آپ اس سے هرگز غافل نه هون كه زبان اور ديگر اعضاء سے صادر هونے والى هر حركت كا ايكـ قطعى انجام هے، اور هر عمل كا ايكـ حتمى رد عمل، آپ كو اس كى طاقت تو ضرور دى گئى هے كه اپنى زبان استعمال كرين يا نه كرين،

ليكن آپ سے يه طاقت چهين لى گئى هے كه زبان كے استعمال كے بعد اس كے قطعى انجام يا حتمى رد عمل كو بدل سكين، اس لئے تعبير وترجمانى پر توانائى صرف كرنے كے بجائے زياده توجه غور وخوض اور تفكر وتدبر پر كرين، يعنى كوئى ميسيج بهيجنے سے پهلے اس كے اثرات اور رد عمل كا پورى طرح جائزه لين اور اپنى هر حركت كا انجام مستحضر كرين

Leave a Comment