بغداد:عراقی حکومت نے اتوار کے روز بتایا کہ دعوۃ اسلامی( ائی ایس) کے دہشت گردوں کے قبضے سے موصل کے مغربی حصہ کو آزاد کرانے کے لئے 100,000شہریوں کا یہاں سے تخلیہ کرایاگیا۔
وزیر برائے مائیگریشن اور بے گھرجسیم محمد ال جاف کے بیان کو زانہو نے ا س طرح لکھا ہے کہ ’’ عراق منسٹر ی کے تازہ اعداد وشمار کے موصل کے مغربی حصہ میں جاری اپریشن کی شروعات سے اب تک 99,852لوگوں کا یہا ں سے تخلیہ کرایاگیا ہے۔
جاف نے کہاکہ اتوار کے روز وزارت کے ٹیم کو اس بات کی اطلاع موصول ہوئی ہے کہ یہاں پر جاری گھمسان کے دوران شہرکے مغربی حصہ سے10,607شہری اپنے گھر چھوڑ کر چلے گئے ہیں
۔جاف نے کہاکہ مائیگریشن منسٹر ی مذکورہ بے گھر افراد کوموثر رہائشی مقام‘ ضروری سامان کی سربراہی ‘ بشمول کھانا او ردوائیں فراہم کرنے کی تیاری کررہی ہے۔
عراقی سیکورٹی فورسس کا ائی ایس کے زیر قبضہ موصل کے مغربی شہر جو دریادجلہ کے کنارے میں بسا ہوا ہے میں پوری شدت سے ساتھ حملہ کے بعد یہ اعلا ن کیاجارہا ہے۔موصل شہر کے مغربی حصوں سے فوج ائی ایس کے قدم اکھاڑنے میں اب تک کامیاب رہی ہے