مودی اور یوگی کے رہتے رام مندر نہیں بنا تو حیرانی ہوگی : اوما بھارتی 

بھوپال : ایک طرف جہاں سپریم کورٹ ایودھیا میں رام مندر معاملہ کی سماعت کررہا ہے تودوسری طرف وشوا ہندو پریشد ، آر ایس ایس سمیت ملک کے سادھو سنت حکومت پر مندر کیلئے قانون بنانے کا مطالبہ زور پکڑرہا ہے ۔ مرکزی وزیر اوما بھارتی نے کہا کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی ہیں اور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ ہیں اگر ایسے وقت میں بھی مندر نہیں بنا تو بہت حیرانی کی بات ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ عوام کو سکتہ میں لانے کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ ۸۰ء کے دہے میں بی جے پی کے پاس لوک سبھا میں دو نشستیں تھیں ۔ اور جب رام مندر تحریک چلی تو ۸۴؍ نشستیں ہوئیں ۔ بی جے پی کی ترقی میں رام مند رکا بڑا کردار ہے ۔ اوما بھارتی نے کہا کہ میں آج بھی یہی کہتی ہوں کہ چاہے ایکٹ ہو ، یا چاہے آرڈیننس ہو ، ہم آہنگی کا راستہ بنا کر ہی مندر بنوانا چاہئے اوراس میں سب کو تعاون کرنا چاہئے۔