معصوم بچوں کی سیلفی ، خوشی پانے کی کوئی خاص موقع نہیں ہوتا ۔ بالی ووڈ فنکارو ں کے دلچسپ تبصرے 

نئی دہلی : ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک تصویر تیزی سے گردش کررہی ہے ۔ جس میں کچھ معصوم بچے چپل سے سیلفی لیتے ہوئے بیحد مسرور دکھائی دے رہے ہیں ۔ اس تصویر کو کسی نامعلوم شخص نے لی ہے ۔ او ربالی ووڈ کے کئی فنکار اس تصویر پر تبصرہ کرتے دکھائی دئے ۔ جس سے اس کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔ بالی ووڈ اداکار بمن ایرانی اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹوئیٹر پر کہا کہ یہ بچے بہت خوش ہیں ۔

اور میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہو ں کہ یہ سیلفی بہت زیادہ لائک کے لائق ہے ۔ ‘‘ بالی ووڈ ایکٹر سنیل شیٹی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں جس تصویر کو شیئر کررہاہوں وہ تصویر واقعی بہت خوبصورت ہے ۔‘‘

بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے دعویٰ کیا کہ اس تصویر کے ساتھ فوٹو شاپ کے ذریعہ سے چھیڑچھاڑ کیا گیا ۔ مسٹر بچن نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میں نہایت ادب و احترام او رمعافی چاہتے ہوئے کہتا ہو ں کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ اس کو فوٹو شاپ میں ایڈٹ کیا گیا ہے۔ فوٹو دیکھنے سے علانیہ پتہ چلتا ہے کہ جس ہاتھ سے اس لڑکے نے چپل پکڑا ہے اس حساب وہاں فون تھا لیکن فوٹو شاپ کے ذریعہ سے اس کو ایڈٹ کر کے چپل بنادیاگیا۔‘‘ اسی دوران ایک ٹوئیٹر صارف نے کہا کہ یہ کوئی فوٹو شاپ کا کمال نہیں ہے۔ کیونکہ یہ تصویر قریب سے لی گئی ہے جس کی وجہ سے ا س کا وہ ہاتھ بڑا دکھ رہا ہے ۔ او راس کی دوسری چپل وہی پر ہے ۔ ارپتا نامی ایک ٹوئیٹر صارف نے کہا کہ یہ کوئی فوٹو شاپ نہیں ہے ۔

اس تصویر میں ایک بچہ دوسری چپل پہنا ہوا ہے۔ یہ تصویر بہت خوبصورت لگ رہی ہے ۔ بھوپن سنہا نے بتایا کہ یہ کوئی فوٹو شاپ کا کمال نہیں ہے۔