معاشی پریشانیوں سے بدحال پاکستان نے سعودی ولی عہد کے استقبال میں بچھایا سرخ قالین ‘ اکیس توپوں کی کی دی سلامی

اتوار کے روز پاکستان کے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کاشاندار پیمانے پر کیااستقبال

اسلام آباد۔ہندوستان او رپاکستان کے درمیان سخت تناؤ کے حالات کے بیچ نقدی کی کمی کا سامنا کررہے پاکستان نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کا اتوار کے روز شاندار استقبال کیا۔ولی عہد سلمان کے اسلام آباد کے دورے میں ناگزیر وجوہات کی بناء پر ایک روز کی تاخیر ہوئی ہے۔

موقع پر موجود عہدیدار نے بتایا کہ دراصل اسلام آباد میں حکومت کواس بات کا اندیشہ تھا کہ جمعرات کے روز پلواماں میں فوجی دستے پر ہوئی دہشت گرد حملے کے بعد ہندوستان او رپاکستان کے درمیان بڑھتے تناؤ کی وجہہ سے سلمان اپنا دورہ منسوخ کرسکتے ہیں۔

حالانکہ انہوں نے اس وقت راحت کی سانس لی جب جمعرات کی رات کو خارجی وزیر نے اس بات کی جانکاری دی کہ سلمان جمعہ کے روز پہنچیں گے۔ سلمان کی دورے کے پروگرام میں تبدیلی کے لئے کوئی خاص وجہہ بتائی نہیں گئی ‘ انہیں ہفتے کے روز پاکستان پہنچاتھا مگر ان کے دورے میں ایک روز کی تاخیر ہوگئی۔

یہاں پہنچنے پر انہیں 21توپوں کی سلامی دی گئی ۔ سلمان کا ہوائی جہاز روالپنڈی کے نور خان ہوائی فوج کے اڈے پر اترا۔ ہوائی جہاز سے باہر آنے پر وزیراعظم عمران خان نے ان کا استقبال کیا ۔ وزیراعظم کے علاوہ کابینی وزراء اور پاکستان کے آرمی چیف قمر جاوید باجوا ولی عہد سلما ن کے استقبال کے لئے ہوئی اڈہ پر موجود تھے۔

پاکستان کے دورے کے بعد پرنس سلمان 19فبروری کو ہندوستان ائیں گے۔پاکستان نے جمعہ کے روز اپنے بیان میں کہاکہ وہ دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے شانہ بہ شانہ ہے اور اس نے جموں کشمیر کے پلواماں میں جمعرات کے روز ہوئے دہشت گردانہ حملے کو ’’ بدبختانہ ‘‘ قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی ۔ غور طلب ہے کہ اس حملے میں سی آر پی ایف کے 44جوانوں کی ہلاکت ہوگئی تھی