مظفر نگر فسادات کے ملزمین کے مقدمے واپس لینے کا معاملہ۔ملزم بی جے پی لیڈروں کو بچانے کی تیاری

لکھنو۔یو پی او رملک کی تاریخ کے بدترین فرقہ وارانہ فسادات میں سے ایک مظفر نگر فسادات میں کلیدی ملزم بی جے پی لیڈروں بشمول سابق مرکزی وزیر اور موجودہ ریاستی وزیر کو بچانے کے لئے یوگی حکومت ’ بیک ڈور‘ راہ تلاش کررہی ہے۔

اس نے پہلے ہی متاثرہ اضلاع کے حکام کو اس تعلق سے خط وکتابت کردیا ہے مگر سرکاری مشکل یہ ہے کہ وہ چاہ کر بھی لیڈروں کو تک نہیں بچا پالیں گی جب تک ان عدالتوں سے اسے ساتھ نہیں ملے گا جہاں ان کے مقدمے پہنچ چکے ہیں‘ اس طرح مقدموں سے آزاد کردینا تقریبا ناممکن ہے۔

غور طلب ہے کہ حال ہی میںیوگی کابتینہ نے فیصلہ کیاتھا کہ بیس ہزار ایسے مقدمے واپس لئے جائیں گے جو سیاسی ہیں۔

اب ’سیاست نوعیت‘ کے مقدموں کی تعریف اور تشریح حکومت نے ابھی تک نہیں بتائی ہے تاہم فسادات معاملوں میں اس پالیسی کو بطور اپنا یاجارہا ہے۔

گورکھپور فساد ہویا مظفر نگر کے تباہ کن فسادات وزیراعلی یوگی ادتیہ ناتھ اور ان کی پارٹی کے لوگ ہی زیادہ تر ملزم ہیں۔