نئی دہلی: فلسطینی سفیر ایچ ای مسٹر عدنان ابو الہاجہ نے زوردیتے ہوئے کہاکہ ’’ ہم آپ کو بھروسہ دلاتا ہوں ‘ ہم ہر محاذ پر القصیٰ اور یروشل کا کسی بھی قیمت پر تحفظ کریں گے‘ اس کے لئے ہمیں کیاقیمت چکانی پڑیگی اس کی کوئی فکر نہیں ہے‘ ہر حال میں اس عظیم کام کو انجام دیکر ہی رہیں گے‘‘۔
وہ یہاں پر کل ہند مجلس مشاورت( اے ائی ایم ایم ایم ) کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام برائے مسجد اقصیٰ بلارہی ہے سے وہ مخاطب تھے۔مسلم میرر میں شائع خبر کے مطابق دوران خطاب سفیر نے القصہ اور مسلمانوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہاکہ ’’ القصیٰ مسلم دنیاکا تیسرا مقدس مقام ہے‘ او روہ قبل اول بھی ہے لہذا میں مسلمانوں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ مسجد القصی کا ترجیحی دورہ کرتے رہیں۔ اس سے اسرائیل کے حوصلوں میں کمی او رفلسطینی عوام کی جدوجہد کو تقویت ملے گی جو اسرائیل سے القصی کو الگ کرنے کاکام کررہے ہیں‘‘۔
انہوں نے اس بات کی بھی اطلاع دی کہ ہم فلسطینی ویزا کے حصول کو آسان بنانے کاکام کررہے ہیں۔ڈاکٹر وایل الباتریک منسٹر کونسلر آف دی فلسطین سفارت خانہ نے کہاکہ ’’ ہم کوشش کررہے ہیں کہ ویزا کی اجرائی کو آسان بنایاجائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مسلمان القصیٰ کادورہ کرسکیں۔
ہم اسرائیل پر دباؤ بنارہے ہیں کہ وہ یروشلم او رمسجد القصی کا دورہ کرنے والے تمام لوگوں کو ویزا فراہم کرے۔ہم اردن سے بھی اس مسلئے پر بہت قریب سے بات کررہے ہیں‘‘۔
صدر مشاورت مسٹر نوید حامد نے جلسہ کے آغاز پر تمام مہمانوں کاتعارف کروایااور مقررین کا خیر مقدم بھی کیا۔مسجد القصی پر ایک مختصر ڈاکیومنٹری فلم بھی دیکھائی گئی