آر ایس کارکن نے چونکانے والے انکشاف کرتے ہوئے تنظیم کے حقیقی چہرے کو بے نقاب کیا ہے۔
اس نے وضاحت کہ کس طرح سنگھ مسلمانوں کے متعلق ڈر کا ماحول تیار کرتاہے۔
اس ویڈیو میں جو وائیرل ہوا ہے آر ایس ایس کے کارکن وضاحت کررہے ہیں کہ وہ کس طرح سماج میں نفرت کا ماحول بنانے کا سارے ملک میں کام کرتے ہیں۔
تنظیم کا ایک رکن کہہ رہا ہے کہ ہم کچھ اس طرح مکتو ب لکھتے جیسے ایک مسلمان دوسرے مسلمانوں کو خط لکھ رہا ہے۔
اور اس مکتوب کچھ اس طر ح لکھا جاتا کہ کونسے ہتھیار ہیں جو تم لوگوں نے جمع کئے ہیں؟‘‘ اور اس مخصوص دن پر ہم اس کا استعمال کریں گے‘‘۔
ان مکتوبات کا نفرت کے لئے استعمال کے متعلق بات کرتے ہوئے آر ایس ایس کارکن کا کہنا ہے کہ’’ قدیم آر ایس ایس کے کارکن اس مکتوب کا حادثاتی طریقے سے ہاتھ لگاجانے کا دعوی پیش کرتے ہوئے والدین اور ساتھیوں کے ساتھ تبادلے خیال کرتے‘‘۔
جس کے نتیجے میں لوگ اپنے بچوں کو مسلسل آر ایس ایس کے ٹریننگ کیمپ بھیجتے۔