مسلمانوں کے خلاف مودی اور اکھیلیش دونوں ایک ہیں۔ اویسی

گورکھپور:اے ائی ایم ائی ایم صدر اسدالدین اویسی نے چہارشنبہ کے روز دعوی کیا کہ وزیراعظم نریند رمودی اور اترپردیش چیف منسٹر اکھیلیش یادو مسلمانوں کے خلاف ملے ہوئے ہیں۔

پتھر دیوی کے مساسی میں پارٹی امیدوار کے حق میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرت ہوئے انہوں نے اکھیلیش یادو کو ’’ مخالف مسلم لیڈر‘‘ قراردیا۔

سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کے ایک بیان کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ملائم سنگھ یادو نے اکھیلیش کو مسلمانوں کو دشمن بتایاتھا‘اور کہاکہ ’’ آپ ہی بتائیں ہم کس پر بھروسہ کریں ایک باپ جو اپنے ہی بیٹے کو مسلمانو ں کادشمن قراردے رہا ہے یا پھر بیٹے پر ‘‘۔

انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیاجہاں پر ریاست تلنگانہ میں ان کے صرف سات ارکان اسمبلی ہیں مگر تلنگانہ حکومت کو مجبور کردیا کہ وہ مسلمانوں کی تعلیم کے لئے 70اقامتی اسکولس قائم کئے ۔

اویسی نے کہاکہ ’’ 12,000سے زائد طلبہ کے ناموں کا اندراج عمل میںآیاجہاں پر کھانا ‘ یونیفارم اور دیگر سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں‘‘۔

انہوں نے کہاکہ اے ائی ایم ائی ایم امیدوار کے حق میں اپنے ووٹ کااستعمال کریں جو پارٹی ریاست میں چالیس اسمبلی حلقہ جات پر مقابلہ کررہی ہے۔