بھوپال۔ضلع روا کے سرکاری میڈیکل کالج او راسپتال کے ڈاکٹر س نے ایک نوجوان کے پیٹ سے ایک کے جی پر مشتمل غیر ضروری چیزیں جس میں ناخن‘ سوائیاں‘ ٹوٹی ہوئی لوہے کی چین اور یہاں تک سکے نکالے ہیں۔
دکن کرانیکل کی خبر کے مطابق ہفتہ کے روز تین گھنٹو ں طویل سرجری کے بعد دیگر چیزوں کے ساتھ ڈاکٹرس نے 790روپئے کے سکے بھی پیٹ سے نکالے ہیں۔
سرجری کرنے والے ڈاکٹرس کی ٹیم کے ایک رکن نے کہاکہ ’’ سرجری کے دوران نوجوان کے پیٹ سے ہم نے دورپئے ‘ پانچ روپئے اور د س روپئے پر مشتمل263سکوں ‘ کے علاوہ ناخن ‘ لوہے کی ٹوٹی ہوئی چین برآمدنکالے ہیں‘‘۔
انہو ں نے مزیدکہاکہ ’’ ایسا لگتا ہے وہ دماغی طور پر کمزور ہے۔ جب مریض کو اسپتال میں شریک کیاگیا تھا اس وقت اس کی حالت نہایت نازک تھی۔ اب کی صحت میں بہتری دیکھائی دے رہی ہے‘‘۔انہو ں نے مزیدکہاکہ پیٹ سے نکالے گئے چیزیں چھ ماہ پرانی دیکھائی دے رہی ہیں۔