لکھنو۔پرکاش راج کے تبصرے جس میں انہوں نے کہاتھا کہ’’ نریندر مودی مجھ سے بڑے اداکار ہیں‘‘ کہاتھا اور اب ان کے خلاف لکھنو کے ایک وکیل نے مقدمہ درج کرایا ہے۔ دکن کرانیکل کے مطابق لکھنو کی عدالت نے حکم دیا ہے کہ سردار پرویندر سنگھ کی اس شکایت پر ایف ائی آر درج کی جائے۔
Case registered against actor Prakash Raj in a Lucknow Court on complaint by a lawyer over his remarks on PM Modi; Case to be heard on 7 Oct
— ANI UP (@ANINewsUP) October 4, 2017
اکٹوبر 7کو اس کیس کی سنوائی عمل میں ائے گی۔اداکار پرکاش راج جو بتائے جاتے ہیں کہ گوری لنکیش فیملی کے قریبی دوست تھے وزیر اعظم نریندر مودی پر ریمارک کے بعد سرخیوں میں رہے۔ گوری لنکیش کے قتل پر وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی کو انہوں نے اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔
انہوں نے کہاتھا کہ وزیراعظم اور دوسرے لیڈر اس طرح خاموش بیٹھے ہیں جیسا کچھ ہوا ہی نہیں ہے جبکہ ان کے حامی سوشیل میڈیا پر اس بات کاجشن منارہے ہیں۔
مذکورہ اداکار نے کہاتھا کہ وزیر اعظم ان سے بڑے اداکارہیں اور پرکاش راج وہ تمام ایوارڈز جو ان کے بہتر کام کی بنیاد پر انہیں دئے گئے ہیں وزیراعظم کو پیش کردیں